ڈولفن کارکردگی، روڈ رابری ، سنیچنگ، ڈکیتی کے 7ملزم گرفتار

ڈولفن کارکردگی، روڈ رابری ، سنیچنگ، ڈکیتی کے 7ملزم گرفتار

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈولفن سکواڈ نے روڈ رابری، سنیچنگ ، گن پوائنٹ پر ڈکیتی کرنے والے 07ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں 03رکنی خواتین گینگ اور جعلی فوڈ انسپکٹر بھی گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر نے ڈولفن سکواڈ و پولیس ریسپانس یونٹ کو پولیس ایمرجنسی 15کی کسی بھی قسم کی کال پر فی الفور ریسپانس کرنے کے احکامات دیے ہیں تاکہ پولیس کی مدد حاصل کرنے کے لیے کال کرنے والے شہری کو ممکنہ مدد فراہم کرتے ہوئے ریسکیو کیا جائے ایس پی ڈولفن بلال ظفر نے ڈولفن سکوا ڈو پولیس ریسپانس یونٹ و سیکٹر انچارجز کو سختی سے اس بات کی ہدایات دی ہیں کہ پولیس ایمرجنسی 15کی کال پر کسی بھی قسم کی سستی و لاپرواہی قطعاًبرداشت نہیں کیا جائے گاانہوں نے کہا ہے کہ وہ دستیاب شدہ وسائل جن میں جدید انڈرائیڈسسٹم ،موبائل ایپس و بائیو میٹرک سسٹم شامل ہیں سے استفادہ کرتے ہوئے سٹریٹ کریمینلز، روڈ رابری، سنیچنگ کے خلاف موثر کاروائیاں کریں تاکہ شہریوں کی جان ومال و املاک کو محفوظ بنایا جاسکے اور مستقبل میں بھی ایسے ڈکیتوں، چوروں، راہزنوں، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید : علاقائی


loading...