نندی پورپراجیکٹ،نیشنل ہائی وے کیسز، 8ملزموں کے ریمانڈ میں 19جنوری تک توسیع

نندی پورپراجیکٹ،نیشنل ہائی وے کیسز، 8ملزموں کے ریمانڈ میں 19جنوری تک توسیع

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے نیشنل ہائی وے کے راستے میں آنے والی جگہ کا معاوضہ دینے کی آڑ میں کروڑوں روپے خوربرد کرنے کے کیس میں ملوث 5ملزمان اور نندی پورپراجیکٹ کیس میں ملوث 3ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 19جنوری تک توسیع کردی۔احتساب عدالت نمبر 5میں پولیس نے نیشنل ہائی وے کیس میں گرفتار شوکت بلوچ نوید مراد، اعجاز سمیت 5ملزمان کے کیس کی سماعت کی ۔پولیس نے ملزمان کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا ،علاوہ ازیں احتساب عدالت میں نندی پور کیس میں ملوث 3ملزمان دلبر ڈوگر، رانا مہتاب اورررشید کو بھی پیش کیاگیا، عدالت نے تمام ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 19جنوری تک توسیع کردی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...