عابد باکسر کی ضمانت قبل از گرفتاری میں17جنوری تک توسیع

عابد باکسر کی ضمانت قبل از گرفتاری میں17جنوری تک توسیع

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے پنجاب پولیس کے سابق انسپکٹر عابدباکسر کی مختلف مقدمات میں قبل از گرفتاری ضمانت میں 17 جنوری تک توسیع کر دی ہے۔عدالتی سماعت کے موقع پر عابد باکسر نے کہا کہ مجھ پر سنگین الزامات لگائے ،کسی کو قتل کیا اورنہ کسی کی جائیداد پر قبضہ کیا ہے ، کوئی اصل مدعی ہے تواس کو سامنے آنا چاہیے۔ایڈیشنل سیشن جج جاوید اشرف نے سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کے مقدمات کی سماعت کی۔ گزشتہ روز پولیس کی جانب سے ریکارڈ پیش کرنے کے لئے مہلت طلب کرتے ہوئے بتایا کہ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم عابد باکسر کے خلاف مقدمات کی تفتیش کر رہی ہے جس پر فاضل جج نے عابد باکسر کی قبل از گرفتاری ضمانت میں 17 جنوری تک توسیع کر تے ہوئے پولیس سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیاہے۔

مزید : علاقائی


loading...