حادثات کی روک تھام کیلئے فائرسیفٹی 2016ء قوانین لاگو کئے جائیں، ڈاکٹر رضوان نصیر

حادثات کی روک تھام کیلئے فائرسیفٹی 2016ء قوانین لاگو کئے جائیں، ڈاکٹر رضوان ...

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122)ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ آگ کے بڑھتے ہوئے حادثات کی روک تھام کے لیے ضروری ہے کہ فائر سیفٹی 2016کے قوانین کو لاگو کیا جا ئے ۔انہوں نے کہاکہ فائر ریسکیوسروس نے سال 2018میں17596آگ کے حادثات میں جدید تکنیک اور پیشہ وارانہ مہارت کیساتھ فائر فائر فائٹنگ کرتے ہوئے.93 45386 ملین کی مالیت کے اثاثوں کو محفوظ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ شارٹ سرکٹ اور لاپرواہی آگ لگنے کے حادثات کی سب سے بڑی وجوہات ہیں ۔ ڈائریکٹر جنرل نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ہیڈ کواٹر میں سنیئر افسران کی منعقدہ فائر کی سالانہ جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

مزید : علاقائی


loading...