وکلاء ہڑتال کے باعثفیصل آباد، سرگودھا کے مقدمات کی بھی لاہور میں سماعت شروع

وکلاء ہڑتال کے باعثفیصل آباد، سرگودھا کے مقدمات کی بھی لاہور میں سماعت شروع

لاہور(نامہ نگار)وکلاء ہڑتال کی وجہ سے فیصل آباد اورسرگودھاکے مقدمات کی سماعت بھی لاہورمیں شروع ہو گئی،سیشن عدالت لاہور نے فیصل آباد کے ایک مقدمہ میں گھریلو ملازمہ تسنیم کوثر کی قبل از گرفتارِ ی کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ایڈیشنل سیشن جج محمد معین کھوکھر نے کیس کی سماعت کی ،ملزمہ تسنیم کوثر نے قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی ،ملزمہ کے خلاف تھانہ صدر فیصل آباد میں مقدمہ درج ہوا جس کے مطابق ملزمہ پر شاہد منیر نے گھر سے 7 تولہ سونے کے زیورات چوری کرنے کا مقدمہ درج کرایا ہے۔عدالت نے ملزمہ کی عبوری ضمانت 19 جنوری تک منظور کرتے ہوئے پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیاہے۔

مزید : علاقائی


loading...