لو میرج ، لڑکی کے گھر والوں کانو بیاہتا جوڑے پر حملہ ،مارنے کی کوشش

لو میرج ، لڑکی کے گھر والوں کانو بیاہتا جوڑے پر حملہ ،مارنے کی کوشش

لاہور ( کرائم رپورٹر) لاہور کے نواحی علاقہ شیر شاہ کالونی میں گذشتہ روز نو بیاہتا جوڑے پر لڑکی کے گھر والوں نے حملہ کر دیا اور لڑکی کو زبردستی ساتھ لیجانے کی کوشش کی اور اہل محلہ نے شور سن کرنوبیاتہ جوڑے کی جان بچائی۔ تفصیلات کے مطابق سعدیہ بی بی نے اپنے گھر والوں کی مرضی کے خلاف حال ہی میں شادی کی تھی۔ لڑکی کے بھائیوں ، باپ اور چچا نے جوڑے کی علاقہ میں موجودگی کا علم ہونے پر حملہ کر کے ان کومارنے کی کوشش کی جس سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا معلوم ہوا ہے کہ اورنگ زیب کینڈا میں تعلیم کے سلسلہ میں گیا ہوا تھا اور آج کل اپنے ایک عزیز کی شادی کے سلسلہ میں پاکستان آیا ہوا ہے۔ دونوں گھرانوں کو ان کے تعلقات کا پتہ چل گیا مخالفت سے بچنے کیلئے دونوں نے چھپ کر شادی کر لی اور سعدیہ کی طر ف سے عدالت سے بھی رجوع کیا گیا ہے کہ اس کو اور اس کے خاوند کو ان کے گھر والوں کی طرف سے تحفظ دیا جائے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں رپٹ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

منڈی فیض آباد ، رائس ملز کا بوائلر پھٹنے سے آپریٹر اور ساتھی جھلس گئے

منڈی فیض آباد (نامہ نگار )مقامی رائس ملز کے سیلہ پوائنٹ کا بوائلر پھٹنے سے آپریٹر اور اس کا ساتھی جھلس گئے بتایا جاتا ہے کہ امیر رائس ملز کا بوائلر گذشتہ رات اچانک پھٹ گیا جس سے آپریٹر محمد ناظم اور اس کا ساتھی زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

مزید : علاقائی


loading...