بچے کی والد سے ملاقات کیلئے فضہ گیلانی کے وکیل سے دلائل طلب

بچے کی والد سے ملاقات کیلئے فضہ گیلانی کے وکیل سے دلائل طلب

لاہور(نامہ نگار)فیملی کورٹ میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی بیٹی کے بچے کی اس کے والد سے گارڈین کورٹ میں ملاقات کرانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے 5 جنوری کو فضا بتول گیلانی کے وکیل کو دلائل کے طلب کر لیاہے۔فیملی کورٹ کے جج فہیم الحسن نے فضا بتول گیلانی کے سابق شوہر کی درخواست پر سماعت کِی ،یوسف رضاگیلانی کی بیٹی نے اپنے سابق شوہر خرم خان سے طلاق لے رکھی ہے ،درخواست گزار خرم خان کاموقف ہے کہ میرے بیٹے اسفند یار علی خان سے سابقہ بیوی کے گھر کی بجائے احاطہ عدالت میں ملاقات کرائی جائے ،ڈی ایچ اے میں سابق بیوی کے گھر بچے سے ملاقات میں مشکلات پیش آ رہی ہیں،جس پر عدالت نے مذکورہ بالا حکم کے ساتھ سماعت ملتوی کردی۔

مزید : علاقائی


loading...