نشترکالونی ، ڈی ایچ اے کے لیگل ایڈوائز نے خودکوگولی مارکرزندگی کا خاتمہ کرلیا

نشترکالونی ، ڈی ایچ اے کے لیگل ایڈوائز نے خودکوگولی مارکرزندگی کا خاتمہ ...

کاہنہ (نامہ نگار)تھانہ نشتر کالونی کے علاقہ فارمانائیٹ سوسائٹی میں ڈی ایچ اے کے لیگل ایڈوائزر وکیل نے خود کو فائر مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا بتایا گیا ہے کہ تھانہ نشتر کالونی کے علاقہ فارما نائٹ سوسائٹی کے رہائشی شہریار بنگش نامی ایڈووکیٹ نے اپنی بیماری سے تنگ آکر اپنے آپ کو فائر مار کر خود کشی کر لی۔مرحوم کی بیوی بچے اس کے آبائی گاؤں کے پی کے کے علاقہ ہنگو میں گئے ہوئے تھے کہ مرحوم گھر میں اکیلا تھا مرحوم کے پاس سے ایک تحریر ملی جس میں مرحوم نے خودکشی کا انکشاف کیا ہے پولیس نے متوفی کی نعش اور تحریر قبضہ میں لے کر تمام پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے مرحوم شعبہ وکالت سے وابستہ تھا اور ڈی ایچ اے کا لیگل ایڈوائزر تھا پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر تمام پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی۔

مزید : علاقائی


loading...