سیشن جج لاہورخالد نواز نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا

سیشن جج لاہورخالد نواز نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا

لاہور(نامہ نگار)سیشن جج لاہورخالد نواز نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیاہے۔خالد نواز کے سیشن کورٹ آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔سیشن جج کی آمد پر ان کا استقبال سینئرایڈیشنل سیشن جج فرح مصباح خان،سینئر سول جج وقارمنصور،شکیب عمران، دلدار شاہ اور خالد یعقوب وڑایچ نے کیا۔فاضل جج سے سیشن کورٹ کے عملے سے فرداً فرداً ملاقات کی ،سیشن جج سے جوڈیشل افسران نے ملاقات کے دوران سب ججوں کو ہدایت کی کہ پرانے مقدمات کو ترجحی بنیادوں پر نمٹائیں، نئے سال کی ابتدا پرانے کیسوں کو نمٹانے سے کی جائے اور کوشش کی جائے کہ عدالتوں میں آنے والے گواہوں کو بغیر ریکارڈ کے واپس نہ بھجوایا جائے۔دریں اثناء نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور خالد نواز نے گزشتہ روز رجسٹرار ہائیکورٹ ہمایوں امتیازسے ملاقات کی ،فاضل جج نے زیر سماعت مقدمات سمیت دیگر امور بارے تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر زیر التواء مقدمات کے ساتھ ساتھ بنچ اور بار کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد نواز کا کہناتھا کہ وکلاء کے تعاون سے بروقت مقدمات نمٹانا ترجیح ہوگی،بنچ اور بار میں تعلقات کومزید مضبوط کریں گے۔

مزید : علاقائی


loading...