مریدکے، تاجر شیخ فاروق کا بیٹا ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

مریدکے، تاجر شیخ فاروق کا بیٹا ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مریدکے (نامہ نگار)چیئرمین انجمن صحافیاں ،وائس چیئرمین متحدہ پریس کلب مریدکے شیخ محمد عباس ،نائب صدر شیخ کبیر اشرف کے بھتیجے ،معروف تاجر شیخ فاروق کے بیٹے عباد علی ٹریفک حادثہ کے باعث انتقال کر گئے جنہیں حدوکے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔بائیس سالہ عباد علی اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر لاہور سے مریدکے آ رہے تھے کہ کالا شاہ کاکوکے قریب نا معلوم گاڑی نے پیچھے سے ٹکر مار کر انہیں زخمی کر دیا جو ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد وفات پا گئے۔نماز جناز ہ میں چیئرمین مال آف مریدکے شیخ طاہر شبیر ،آغا سلمان ،سابق ایم این اے رانا افضال حسین ،چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل شیخوپورہ رانا احمد عتیق انور،ایس پی رضا صفدر کاظمی ،پولیس انسپکٹر مہدی کاظمی ،سابق ایم ایس میاں منشی ہسپتال لاہور یوسف رضا کاظمی ،چیئرمین بلدیہ مریدکے شیخ شبیر احمد ،راجا عمر حیات ،،سیاسی ،رفاحی ،فلاحی اور سماجی تنظیمو ں کے سربراہان سمیت سینکڑوں سوگواروں نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی ۔مرحوم کی رسم قل آج ہفتہ کی صبح جامعہ مسجد مہاجرین مریدکے میں ادا کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -