چیف جسٹس پاکستان آج اور کل سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرینگے

چیف جسٹس پاکستان آج اور کل سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرینگے

لاہور( این این آئی)چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار آج اور کل (5اور6جنوری) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مختلف اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل بطور چیف جسٹس لئے گئے تمام از خود نوٹسز کو نمٹانے کا اعلان کر رکھا ہے ۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار گزشتہ کئی ماہ سے ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باوجود سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعتیں کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار 17جنوری کو اپنے عہدے سے سبکدو ش ہو جائیں گے اور جسٹس آصف سعید کھوسہ چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

مقدمات سماعت

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...