اپوزیشن ارکان کا چیئر مین نیب کے پاس قجانے سے پارلیمنٹ کا وقار مجروح ہو گا : خورشید شاہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے اپوزیشن ارکان کی چیئرمین نیب سے ملاقات کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن اراکین پارلیمینٹ کو چیئرمین نیب سے ملاقات نہیں کرنی چاہئے۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن اراکین پارلیمینٹ کا چیئرمین نیب کے پاس جا کر ملاقات کرنا مضحکہ خیز ہے۔ چیئرمین نیب کے پاس جانے سے پارلیمینٹ کا وقار مجروح ہو گا، چیئرمین نیب وہی کرے گا جو قانون کہتا ہے اور اگر ہمارے پاس اکثریت ہے تو قانون میں ترمیم کرنی چاہیے، اس بحث میں نہیں پڑنا چاہئے کہ قانون کا قصور وار کون ہے یا کون نہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ چیئرمین نیب کو جو اختیار دیا، اسی پارلیمینٹ نے دیا۔ اراکین پارلیمینٹ کا چیئرمین نیب کے پاس جانے سے پارلیمنٹ کی حیثیت کیا رہے گی؟ اس طرح پارلیمنٹ ڈی گریڈ ہو جائے گی۔ بہتر ہوتا کہ چیئرمین نیب کو سپیکر قومی اسمبلی پارلیمینٹ میں بلاتے۔ ان ہاؤس کمیٹی یا اجلاس میں چیئرمین نیب سے ان کیمرہ بریفنگ لی جاتی، انھیں پارلیمینٹ میں بلایا جاتا تو مضحکہ خیز نہ ہوتا۔
خورشید شاہ