وزیراعلیٰ سندھ مستعفی ہوں اور دوبارہ الیکشن کرا کے دیکھ لیں،علی حیدر زیدی
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے وزیر اعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کو چیلنج دیا ہے کہ وہ اپنی نشست سے مستعفی ہوں اور دوبارہ الیکشن کرا کے دیکھ لیں،سندھ میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنایا جارہا، خرم شیر زمان پر الزام عائد کیا گیا تو اس کا ردعمل سامنے آیا۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بحری امور نے نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو چیلنج دیاہے کہ آپ ہمت کر کے استعفیٰ دیں اور دوبارہ الیکشن کرا کے دیکھ لیں۔جو نام جے آئی ٹی نے دیئے وہ ہی ای سی ایل میں ڈالے گئے، مذکورہ افراد مقدمات کا سامنا کریں اور اپنا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ سے نکل وا لیں۔وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ آصف زرداری کے نیویارک فلیٹس سے متعلق ہمیں بھی کالز موصول ہوئیں، محمد اقبال نامی شخص نے نیویارک میں واقع پینٹ ہاؤس12مارچ2007کو50فیصد مورگیج پر خریدا تھا۔انہوں نے کہاکہ فلیٹ نمبر ایف 37 کا بل آصف زرداری کے نام پر آتا ہے، اگر اپارٹمنٹ سابق صدر کی زیر ملکیت نہیں تو پھر ٹیکس بل کا ان کے نام پر آنا سمجھ سے بالا تر ہے۔انہوں نے کہاکہ آصف زرداری نے اپارٹمنٹ کی پاور آف اٹارنی مہرین شاہ کے نام پر بنوائی ہوئی ہے، پینٹ ہاؤس اور اپارٹمنٹ 37 ایف پر 73 ہزار ڈالر واجب الادا ہیں۔
علی حید زیدی