بینظیر بھٹو کی ہمشیرہ صنم بھٹو کی سیاست میں حصہ لینے سے معذرت
کراچی(اسٹاف رپورٹر)بینظیر بھٹو کی ہمشیرہ صنم بھٹو نے سیاست میں حصہ لینے سے معذرت کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق صنم بھٹو نے سیاست میں حصہ نہ لینے کے حوالے سے بلاول بھٹو اور آصف زرداری کو آگاہ کردیا ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کی بیٹی اور بے نظیر بھٹو کی چھوٹی بہن صنم بھٹو کو پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی ممکنہ گرفتاری کی صورت میں سیاسی جدوجہد میں لانیکافیصلہ کیاگیاتھا۔صنم بھٹو کچھ روز قبل کراچی پہنچی تھیں۔وہ چندروزبعد لندن واپس چلی جائیں گی۔ان کاملک میں مستقل قیام کا کوئی ارادہ نہیں۔