سندھ حکومت نے گرین لائن کیلئے بسیں فراہم نہیں کیں : عمران اسماعیل

سندھ حکومت نے گرین لائن کیلئے بسیں فراہم نہیں کیں : عمران اسماعیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی کے منصوبوں پر سندھ حکومت اپنا جھنڈا لگانا چاہتی ہے تو راضی ہیں۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی کا کوئی ماسٹر پلان ہی نہیں ہے، جس شہر کا ماسٹر پلان نہ ہو اس میں مسائل ہوں گے، سندھ حکومت کو کراچی کے منصوبوں کے لیے ٹائم فریم، تھرڈ پارٹی آڈٹ اور فنڈز کی قلت کی نشاندہی کی تجویز دی تھی، اس تجویز پر سندھ حکومت نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے گرین لائن کے لیے بسیں فراہم نہیں کیں، سندھ حکومت بتادے بسیں فراہم نہیں کرسکتی تو وفاقی حکومت کرے گی، میں صرف اپنے شہر اور اپنے صوبے کو بہتر بنانا چاہتا ہوں تاہم کراچی کی ترقی کے منصوبوں پر سندھ حکومت اپنا جھنڈا لگانا چاہتی ہے تو راضی ہیں۔

Back