گرین لائن سندھ نہیں وفاق کامنصوبہ ہے ،اویس قادر شاہ

گرین لائن سندھ نہیں وفاق کامنصوبہ ہے ،اویس قادر شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادرشاہ نے کہا ہے کہ گرین لائن منصوبہ وفاق کا ہے،سندھ حکومت کا نہیں ہے،اگر سندھ حکومت کے پاس یے منصوبہ ہوتا تو کب کی بسیں سڑکوں پر چل رہی ہوتیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق نے کہا تھا کہ گرین لائن منصوبہ مکمل کرکے سندھ کے حوالے کریں گیں،وفاق نے کہا بس سروسز اور کمپیوٹرز سسٹم سندھ حکومت سنبھالے گی، سندھ حکومت نے کئی بار وفاق کو خط بھی لکھے ہیں۔خط میں لکھا تھا کہ سندھ حکومت کے حوالے کب منصوبہ کیا جائے گا۔وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ وفاقی حکومت سیاست کررہی ہے ان کو کام کرنا ہی نہیں ہے۔سندھ حکومت تیار بیٹھی ہے وفاق بھانے بنارہاہے،کوریڈور کی بسز عام بسوں سے الگ ہیں۔اویس قادرشاہ نے کہا کہ نئیں بسیں بنانے کہ لیے نو ماہ لگ سکتے ہیں،جو کمپنی بسز بنائے گی وہ باہر سے آئے گی اس میں وقت لگتا ہے، گرین لائن منصوبے کے ٹینڈر اور فنڈز وفاق نے جاری کیے ہیں،خان صاحب اگر سندھ کو تحفہ دینا چاہتے ہیں تو ہم ان کے شکر گزار ہیں۔اویس قادرشاہ نے مزید کہا کہ خان صاحب خدارا یوٹرن نہ لیں کام کریں تاکہ کراچی کے عوام کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات مل سکیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...