ڈسٹرکٹ ویسٹ میں نئے بھرتی ویکسینیٹر تاحال تنخواہ سے محروم

ڈسٹرکٹ ویسٹ میں نئے بھرتی ویکسینیٹر تاحال تنخواہ سے محروم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ویسٹ میں نئے بھرتی ویکسینیٹر 6 ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سندھ گورنمنٹ EPI پروجیکٹ کے تحت جولائی 2018 میں این ٹی ایس ٹیسٹ کے ذریعے نئے بھرتی ہونے والے ویکسینیٹرز کوتاحال تنخواہیں نہیں ملیں.تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ویکسینیٹرز شدید پریشان ہیں...انتظامیہ کے غیر تسلی بخش جوابات کی وجہ سے ویکسینیٹرز میں شدید مایوسی پائی جارہی ہے.. ڈسٹرکٹ ویسٹ آفس میں انتظامیہ بغیر پیسوں کے فارم وصول نہیں کررہی ہے.. ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے پاس اختیارات ہونے کے باوجود فائلوں پر دستخط نہیں کئے جارہے ہیں. ویکسینیٹرز سے فارم پر دستخط کروانے کیلئے عملہ باقاعدہ رشوت طلب کررہا ہے. ڈسٹرکٹ ویسٹ میں اقربا پروری بھی عروج پر ہے.چند مخصوص افراد اپنے من پسند افراد کو نواز رہے ہیں..ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی اِس بے حسی کی وجہ سے نئے بھرتی ویکسینیٹرز شدید مالی پریشانیوں کا شکار ہیں. نئے ویکسینیٹرز نے سیکریٹری صحت اور وزیر صحت سے اِس معاملہ پر فوری ایکشن لینے کی اپیل کی ہے..

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...