کے الیکٹرک کی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف مہم جاری

کے الیکٹرک کی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف مہم جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف اپنی کوششوں میں مزید اضافہ کرتے ہوئے پورے شہر میں 300 سے زائد کسٹمر فیسی لیٹیشن کیمپس (customer facilitation caps) قائم کر دئیے ہیں تاکہ صارفین کو ان ہی کے علاقوں میں واجبات کی ادائیگی میں سہولت فراہم کی جا سکے۔کے الیکٹرک کے کسٹمر فیسی لیٹیشن کیمپس شہر کے جن علاقوں میں قائم کیے گئے ہیں ان میں نارتھ ناظم آباد، گلستان جوہر، گارڈن، بلدیہ، کورنگی، شاہ فیصل کالونی، لانڈھی اور لیاری شامل ہیں ۔ ہزاروں کسٹمرز کے الیکٹرک کے کیمپس اور کسٹمر کیئر سینٹرز کے ذریعہ ، پاور یوٹیلیٹی کی جانب سے محدود مدت کے لیے متعارف کرائی گئی آسان ادائیگی کی اسکیموں سے ،پہلے ہی فائدہ اٹھا چکے ہیں۔کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق، ’’نادہندگان کو 20 جنوری 2019ء تک کا وقت دیا گیا ہے کہ وہ آسان ادائیگی کے پلانز کے ذریعہ اپنے واجبات ادا کردیں۔ بجلی چوروں پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ بجلی چوری سے باز رہیں اور مذکورہ تاریخ سے قبل قانونی میٹر کے ذریعہ اپنے کنکشنز باضابطہ کرا لیں۔ مؤرخہ20جنوری، 2019ء تک ایسا کرنے میں ناکامی کے باعث سخت تادیبی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا جن میں بجلی منقطہ کرنے کے علاوہ کرمنل لاء(امنڈمنٹ) ایکٹ آف 2016 کے تحت قانونی کارروائی شامل ہے جس کے نتیجہ میں0 6لاکھ روپے تک جرمانہ اور 7 سال تک قید ہو سکتی ہے۔ ‘‘اس کے علاوہ، کے الیکٹرک نے کنڈا ہٹانے کی مہم بھی تیز کر دی ہے اور بہادرآباد، بلدیہ اور کورنگی کے علاقوں سے 1000 سے زائد غیر قانونی کنڈا کنکشنز ختم کر دئیے ہیں۔ اسی کے ساتھ، کسٹمرز کو،نئے کنکشن کے سادہ طریقہ کار ، تیز تر ٹرن اراؤنڈ اورآسان دستاویزی ضروریات کی تکمیل کے ذریعہ،اپنے کنکشنز باضابطہ کرانے کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے۔اس مہم کے دوران فاسٹ ٹریک کی بنیاد پر 5900 سے زائد کم قیمت میٹرز نصب کیے جا چکے ہیں۔مزید معلومات کے لیے صارفین 118 پر رابطہ کر سکتے ہیں یا اپنے قریب ترین کسٹمر کیئر سینٹرز پر تشریف لے جا سکتے ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...