پاکستان مسلم لیگ (ن) کا چیئرمین سینیٹ پرمکمل اعتماد کا اظہار

پاکستان مسلم لیگ (ن) کا چیئرمین سینیٹ پرمکمل اعتماد کا اظہار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت اورمسلم لیگ (ن) نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پرمکمل اعتماد کا اظہارکیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجا ظفرالحق کے چیمبرمیں چیئرمین صادق سنجرانی، قائد ایوان شبلی فراز اوراپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق کے درمیان ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر پارلیمانی بزنس سمیت سینیٹ کے زیرالتواء امورپربات چیت کی گئی۔ملاقات کے دوران حکومت اورمسلم لیگ (ن) کی جانب سے صادق سنجرانی پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ راجا ظفرالحق نے یقین دہانی کرائی کہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کی خبروں میں صداقت نہیں۔

مسلم لیگ /اعتماد

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...