مظفر گڑھ ٗڈی جی خان روڈ پر ڈرائیور کی غفلت کے باعث آئل ٹینکر الٹ گیا، ہزار وں لیٹر آئل ضائع

مظفر گڑھ ٗڈی جی خان روڈ پر ڈرائیور کی غفلت کے باعث آئل ٹینکر الٹ گیا، ہزار وں ...

مظفر گڑھ (این این آئی)ڈی جی خان روڈ پر ڈرائیور کی غفلت کے باعث آئل ٹینکر الٹ گیا، ہزاروں لیٹر آئل ضائع ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے جنوبی شہر مظفر گڑھ کے ڈی جی خان روڈ پر 40 ہزار لیٹر آئل سے لدا ٹینکر ڈرائیور کی غفلت کے باعث الٹ گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا اور ٹینکر سے کروڈ آئل بھی ضائع ہو گیا ۔ حادثے کے بعد کسی امکانی واقعے سے بچنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ جگہ کو ٹریفک کیلئے بند کرنے کے ساتھ فائربریگیڈ کی گاڑیوں کو بھی جائے وقوعہ پر طلب کرلیا گیا۔

آئل ضائع

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...