لیڈ ی وارڈنز کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں،سی ٹی او

لیڈ ی وارڈنز کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں،سی ٹی او

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہورکیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے کہاکہ لیڈ ی وارڈنز کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ لیڈ ی وارڈنز کو اپنے چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال کیلئے ڈے کیئر کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے جس کے تمام تر اخراجات سٹی ٹریفک پولیس لاہورکے ویلفیئر فنڈز سے ادا کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ لیڈ ی وارڈنز کے بچوں کوڈے کیئر سنٹرز کی سہولت دینے سے ان کی ورکنگ میں مزید بہتر آئے گی اور وہ بغیر کسی رکاوٹ شہریوں کی خدمت کرسکیں گے۔

مزید :

علاقائی -