میو ہسپتال ڈاکٹر وں کی غفلت سے 9بہنوں کا اکلوتا بھائی ، 5سالہ بچی جاں بحق ، ورثاء سراپا احتجاج

میو ہسپتال ڈاکٹر وں کی غفلت سے 9بہنوں کا اکلوتا بھائی ، 5سالہ بچی جاں بحق ، ...

لاہور( کر ائم رپورٹر )میو ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے 15 سالہ نوجوان اور 5 سالہ بچی جان بحق ہو گئے جس پر انکے ورثا سراپا احتجاج بن گئے یو ہسپتال میں 24 گھنٹوں کے دوران دو مریضوں کے جاں بحق ہونے کے واقعات پیش آئے، 9 بہنوں کا 15 سالہ اکلوتا بھائی فرید میو ہسپتال کی ایمرجنسی میں جان کی بازی ہارگیا، متوفی فرید کے ورثا نے الزام عائد کیا کہ وہ فرید کو گزشتہ روزسہ پہر تین بجے میو ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں لائے مگر ڈاکٹرز نے مناسب توجہ نہ دی جس کی وجہ سے فرید جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرے واقعہ میں گرم پانی سے جھلسنے والی5 سالہ نایاب بھی ڈاکٹرز کی مبینہ لاپروائی کی وجہ دم توڑ گئی ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ نایاب ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث جاں بحق ہوئی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے اس حوالے سے ورثا کی شکایت پر پولیس نے پوچھ گچھ کرنے کی یقین دہانی کرواکے ورثا ء کو گھروں کو بھجوا دیا ۔

مزید : علاقائی


loading...