تحریک انصاف اپنی جھینپ مٹارہی ہے،سیدہ شہلا رضا

تحریک انصاف اپنی جھینپ مٹارہی ہے،سیدہ شہلا رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے خلاف سازش میں ناکامی کے بعد تحریک انصاف اپنی جھینپ مٹارہی ہے ۔خرم شیرزمان کو کوئی بتائے کہ ایڑیاں اٹھاکر چلنے سے قد بڑا نہیں ہوتاہے ۔جمعہ کو جاری بیان میں شہلا رضا نے کہا کہ پی ٹی آئی نے چھانٹ چھانٹ کر بدعنوان عناصر جمع کئے ہیں۔دنیا کچرے سے بجلی بنارہی ہے، عمران خان نے کابینہ بنالی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حلیم عادل شیخ دوسروں پر الزامات لگانے کے بجائے اپنی کرپشن کا جواب دیں۔سندھ حکومت کے خلاف سازش میں ناکامی کے بعد پی ٹی آئی اپنی جھینپ مٹارہی ہے۔پی ٹی آئی کا ابتدائی مہینوں میں ہی پول کھل چکا، عوام حکومت سے مایوس ہیں۔