کراچی پولیس کی کارروائی،کمسن موٹر سائیکل چور پکڑ لیے

کراچی پولیس کی کارروائی،کمسن موٹر سائیکل چور پکڑ لیے

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی میں جمشید کوارٹر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کم عمر موٹرسائیکل چور گروہ کے دو کارندے پکڑ لیے جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے فوٹیج کی مدد سے کارروائی کی، جس کے نتیجے میں دو لڑکے ہتھے چڑھ گئے جب کہ ایک فرار ہوگیا۔دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیاکہ وہ چوری کی موٹرسائیکلوں پربسوں کے کنڈیکٹرز کے ہاتھوں سے رقم بھی چھین کر بھاگ جاتے تھے۔پولیس کے مطابق ملزمان اس سے قبل بھی گرفتار ہوچکے ہیں،جب کہ اس گروہ کے فرار ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...