ڈیرہ ،گھر سے لاپتہ شخص کے اعضاء گرہ شہباز سے مل گئے

ڈیرہ ،گھر سے لاپتہ شخص کے اعضاء گرہ شہباز سے مل گئے

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ) 8دسمبر2018کوگھر سے لاپتہ ہونے والے مجتبیٰ کی نعش کے اعضاء گرہ شہبازسے مل گئے ‘کلاچی پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ۔تفصیلات کے مطابق 8دسمبر2018کوگھر سے محمدمجتبیٰ ولدغلام مصطفی سکنہ گرہ گلداد نکلا اورواپس نہیں آیاجس کی اطلاع پولیس کو کی گئی ۔ گزشتہ روزمحمدمجتبیٰ کے چپل اورکپڑے وزیرخان کی اراضی میں پڑے ہوئے ملے جس کی اطلاع محمدمجتبیٰ کے چچامحمداقبال جئی کوکی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کرسامان میں قبضے میں لیااوراراضی کی کھدائی کی گئی تو مختلف جگہوں سے محمدمجتبیٰ کے چپل اور کپڑے ، کھوپڑی ،جبڑااورہڈیوں کے ٹکڑے مل گئے جس کوقتل کیاتھا۔پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...