حکایت شیخ سعدیؒ

حکایت شیخ سعدیؒ

مصر میں کسی جگہ دو بھائی رہتے تھے۔ ایک نے علم پڑھا اور دوسرا مال جمع کرتا رہا۔ نتیجہ یہ رہا کہ پڑھنے والا تو علامہ ہو گیا اور روپیہ جمع کرنے والا شاہی خزانچی بن گیا۔

ایک بار دولت مند نے عالم بھائی کی طرف حقارت سے دیکھا اور کہا کہ ہم تو خزانے کے مالک بن گئے مگر تم مُفلس ہی رہے۔

عالم بھائی نے کہا‘ بھائی جان! میں تو اس حال پر خدا کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے پیغمبروں کی میراث (علم) عطا فرمائی ہے مگر آپ ہیں کہ فرعون کی وراثت (یعنی مصر کی حکومت) پر اترا رہے ہیں۔

مزید : ایڈیشن 1


loading...