آیئے مسکرائیں

آیئے مسکرائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانگ
ایک شخص نے عید قربان کے بعد خواب دیکھا کہ جنت میں سب جانور کھیل رہے ہیں مگر اس کا بکرا ایک کونے میں بیٹھا ہوا ہے۔ اس نے اپنے بکر ے سے پوچھا ’’تم کیوں نہیں کھیل رہے‘‘ بکرے نے روتے ہوئے کہا : ’’میری ایک ٹانگ آپ کے فریزر میں ہے۔ ‘‘
دعا
بچہ نماز پڑھ کر روتے ہوئے دعا مانگ رہا تھاکہ ’’یا اللہ‘ لاہور کو پاکستان کا دارالحکومت بنا دے۔‘‘ ماں نے حیرت سے پوچھا ’’یہ کیسی دعا مانگ رہے ہو؟‘‘ ۔۔۔’’میں پیپر میں یہی لکھ کر آیا ہوں۔‘‘ بچہ معصومیت سے بولا۔
ناک
شوہر پریشانی کے عالم میں گھر آیا اور اپنی بیوی سے بولا ’’دفتر میں ترقی کا موقع مل سکتا ہے۔ میں نے کل اپنے باس کی دعوت کی ہے‘ اگر خوش ہو گیا تو سمجھو کام بن جائے گا۔‘‘ ۔۔۔ بہت اچھی بات ہے ‘‘ بیوی نے کہا ’’مگر اس میں پریشان ہونے کی کیا بات ہے؟‘‘ ۔۔۔شوہر : ’’پریشانی یہ ہے کہ باس کی ناک کچھ زیاد ہی لمبی ہے۔ اگر ہمارے افلاطون بیٹے نے اس کی ناک پہ تبصرہ کر دیا تو سمجھو بیڑہ غرق ہو جائے گا۔‘‘۔۔۔ اگلے دن مہمان کے آنے سے پہلے ماں بچے کو پڑوسی کے گھر بیٹ بال دے کر کرکٹ کھیلنے چھوڑ آئی۔ باس تشریف لائے۔ ابھی چائے کا دور چل رہا تھا کہ پڑوس سے ٹھاہ کر کے گیند مہمان کے پاس آگری۔ گیند کے پیچھے پیچھے منا بھی دوڑتا ہوا آ پہنچا۔ منے کو دیکھ کر اس کی ماں کا رنگ فق ہو گیا۔ مہمان نے بڑے پیار سے گیند اٹھا کر منے کی طرف بڑھائی‘ مگر منا گیند کو بھول کر باس کی ناک کو یوں دیکھ رہا تھا جیسے قصائی بکرے کو دیکھتا ہے۔ ابھی منے نے سوال کرنے کیلئے منہ کھولا ہی تھا کہ ماں نے مہمان کی توجہ ہٹانے کے لئے اونچی آواز میں ہڑبڑاہٹ سے پوچھا‘ آپ کی ’’ناک‘‘ میں کتنے چمچ چینی ڈالوں؟‘‘
سخت سزا
ماں (بیٹے سے): ’’اگر میرا کہنا نہیں مانو گے تو سخت سزا دوں گی۔‘‘
بیٹا (معصومیت سے): ’’ماں! ایسی کون سی سزا دیں گی؟‘‘
ماں نے کہا: ’’تمہیں خارش والا پاؤڈر لگا کر کھجانے نہیں دوں گی۔‘‘

مزید :

ایڈیشن 1 -