فن کے ذریعے اپنی پہچان بنائی ‘مجھے فخر ہے،نمرہ چوہدری

فن کے ذریعے اپنی پہچان بنائی ‘مجھے فخر ہے،نمرہ چوہدری
 فن کے ذریعے اپنی پہچان بنائی ‘مجھے فخر ہے،نمرہ چوہدری

  


لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ وپرفارنمرہ چوہدری نے کہا ہے کہ رقص ایک فن ہے اور اس کو باقاعدہ سیکھنے کی ضرورت ہے ،اپنے فن کے ذریعے اپنی پہچان بنائی ہے اور مجھے اس پر فخر ہے۔نمرہ چوہدری نے کہا کہ فن سے متعلق بہت سی چیزیں شوبز میں آکر سیکھی ہیں اس لئے میں نئے آنے والوں کی بھی بھرپور رہنمائی کرتی ہوں کیونکہ میں بھی اس وقت سے گزر چکی ہوں۔شوبز میں نام کمانے کیلئے بڑی محنت درکار ہوتی ہے اور جو اداکارائیں اس ٹریک سے ہٹ کر کامیابی سمیٹنے کی کوشش کرتی ہیں ان کے فن کی زندگی بہت عارضی ہوتی ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں نمرہ چوہدری نے کہا کہ میں اس کی قائل ہوں کہ نئی آنے والی اداکارہ کو آگے آنے کا موقع دینا چاہیے اور اس کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی بجائے اس کی رہنمائی اور مدد کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ رقص ایک فن ہے اور میں اس میں نکھا ر لانے کیلئے بڑی محنت کرتی ہوں

مزید : کلچر


loading...