بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان ، شوبز حلقوں کا اظہار مسرت

بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان ، شوبز حلقوں کا اظہار مسرت
 بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان ، شوبز حلقوں کا اظہار مسرت

  


لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے حکومتی فیصلے کو انتہائی خوش آئندقرار دیتے ہوئے اس پر اظہار مسرت کیا ہے اور اسے نئے سال کا تحفہ قرار دیا ہے ۔میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،میگھا،ماہ نور،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن ،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،عائشہ جاوید، میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی، ،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان ،ظفر عباس کھچی ،سٹار میکر جرار رضوی ،ملک طارق،مجید ارائیں،قیصر ثنا ء اللہ خان ،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن ،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خالد معین بٹ ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،کوریوگرافر راجو سمراٹ،صومیہ خان،حمیرا چنا ،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان ،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم اور نجیبہ بی جی نے کہا کہ پاکستانی قوم پہلے بدترین مسائل کا شکار ہے ان حالات میں اس اعلان نے غریب عوام کا دل جیت لیا ہے۔ شوبز فنکاروں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت سے مزید بہتری کی امید کی جا رہی ہے ۔ ان کو اور بھی چیزوں کی قیمتوں میں کمی کرنی چاہیے ۔فنکاروں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی جاچکی ہے جبکہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے جس پر جلد ہی عمل درآمد ہوجائے گا۔فنکاروں نے دیگر اشیاء ضرورت کی قیمتوں میں اضافے کو ’’مہنگائی بم ‘‘قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی کے نام پر اقتدار میں آنے والی تحر یک انصاف قوم کو کس جرم کی سزا دے رہی ہے؟پہلے ہی مہنگائی کی چکی پسنے والی قوم پر حکومت مظالم کی انتہائی کر رہی ہے ۔

مزید : کلچر


loading...