’’سپائس ان ڈسگائز‘‘کا نیا ٹریلر جاری

’’سپائس ان ڈسگائز‘‘کا نیا ٹریلر جاری

نیویارک (این این آئی) ایکشن اور ایڈونچرسے بھرپور تھری ڈی اینی میٹڈ فلم’’ اسپائس ان ڈسگائز‘‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔نک برونو کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو ایسے جاسوسوں کے گرد گھوم رہی ہے جو دنیا کو بچانے کیلئے سپر ہیرو بن جاتے ہیں۔

فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں ول اسمتھ سمیت ٹام ہالینڈ،راشدہ جونز،بین مینڈلسن ،کیرن گیلان،ڈی جے خالد اور میسی اوکا شامل ہیں۔پیٹر چرنن کی پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم 20thسنچری فاکس کے بینر تلے 13ستمبر 2019کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر


loading...