عروج میں آپ کے بہت دوست ہوتے ہیں،حسنہ بھٹی
لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و پرفارمرحسنہ بھٹی نے کہا کہ مقابلہ بازی سے نفرت ہے میں اپنے کام پر توجہ دیتی ہوں‘ ہمیشہ اپنے فن اورمحنت سے شہرت حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ غلط طریقوں سے حاصل کیا گیا نام اور مقام بہت جلد ختم ہو جاتا ہے جو فنکار تنقید اور الزام تراشی کرتے ہیں ان فنکاروں سے میری اپیل ہے کہ وہ یہ سب کرنے کی بجائے اپنے کام پر توجہ دیں اور خود کو بہتر بنائیں اور میں بھی ان کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔۔حسنہ بھٹی نے کہا کہ حسد کرنے والوں کی باتوں پر کبھی توجہ نہیں دی اور اپنے کام کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ شوبز میں عروج کے دونوں میں آپ کے بہت سے دوست ہوتے ہیں جبکہ زوال کے دنوں میں آپ کا سایہ بھی ساتھ چھوڑ جاتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میں کسی سے زیادہ امیدیں لگانے کی قائل نہیں کیونکہ جب کسی سے جڑی امید ٹوٹتی ہے تو یہ بڑا تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے ۔حسنہ بھٹی نے کہا کہ جو دل کو اچھا لگے وہی کرتی ہوں ،کسی کی بلا وجہ مداخلت یا تنقید کو خاطر میں نہیں لاتی اور اپنے کام سے کام رکھتی ہوں۔