رواں ماہ فیملی ڈرامہ شروع کر رہے ہیں، وسیم اعوان

رواں ماہ فیملی ڈرامہ شروع کر رہے ہیں، وسیم اعوان
 رواں ماہ فیملی ڈرامہ شروع کر رہے ہیں، وسیم اعوان

  


لاہور(فلم رپورٹر) معروف سٹیج پروڈیوسر ملک وسیم اعوان رواں ماہ فیملی کے لیے نیا ڈرامہ شروع کریں گے،نئے سال کی خوشی میں دوستوں کی طرف سے کی جانے والی تقریب میں کہا کہ میری طرف سے پورے پاکستان کو نئے سال کی آمد مبارک ہو، رواں ماہ میں ایک فیملی سٹیج پلے شروع کرنے جا رہا ہوں جس کے لیے ماضی کے سینئر فنکاروں کے ہمراہ موجودہ دور کے فنکاروں کا ملاپ ہو گا جس سے سٹیج کی رونقیں بحال ہونے میں کافی مدد ملے گی کیونکہ عرصہ دراز سے سینئر فنکاروں نے موجودہ دور کے فنکاروں کے ساتھ کام نہیں کیا اب دیکھنا یہ ہے کہ ڈرامے کے ذریعے لوگ سینئر فنکاروں کے لیے سٹیج کا رخ کریں گے۔

یا پھر اس دور کے فنکاروں کا خیر مقدم کریں گے انہوں نے کہا کہ یہ ڈرامہ ایک تاریخ رقم کرے گا جیسے ہی فنکاروں کے ساتھ ٹائمنگ سیٹ ہو گی ڈرامے کی کاسٹ اور ڈرامے کا نام سامنے لاؤں گا

مزید : کلچر


loading...