بھارت کو ٹرمپ کی نصیحت کی ضرورت نہیں، حکمراں و اپوزیشن جماعت

بھارت کو ٹرمپ کی نصیحت کی ضرورت نہیں، حکمراں و اپوزیشن جماعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شنئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی حکمراں جماعت اور اپوزیشن نے افغانستان سے متعلق ٹرمپ کے بیان کو بے معنی نصیحت اور بلاجواز وعظ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں بھارتی مداخلت سے متعلق امریکی صدر کے بیان پر سرکاری سطح پر تو کوئی ردعمل سامنے نہیںآیا ہے تاہم بھارتی جنتا پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور اپوزیشن جماعت کانگریس کی جانب سے سخت بیانات سامنے آئے ہیں۔حکمراں جماعت کے جنرل سیکرٹری رام مادھو کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ افغانستان میں دوسرے امدادی عوامل کو جھٹلا رہے ہیں۔ بھارت لائبریریوں، سڑکوں، ڈیموں، اسکولوں اور پارلیمانی عمارتوں کے ذریعے افغانستان میں زندگیاں تعمیر کر رہا ہے۔اپوزیشن جماعت کانگریس نے امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان پر ہمیں امریکی وعظ و نصیحت کی ضرورت نہیں ہے۔ صدر ٹرمپ اپنے ملک کے داخلی معاملات پر دھیان دیں تو خود اْن کے لیے بہتر ہوگا۔واضح رہے کہ امریکی صدر نے افغانستان کی جنگ میں بھارت کے کردار کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کے افغانستان میں منصوبے بے کار ہیں اور امریکا سے ایسے بے مقصد پروجیکٹس کی تعریف کرنے کی امید رکھنا درست نہیں۔
بھارت