فلم ’’ کے جی ایف ‘‘ دس جنوری کو سنیما کی زینت بنے گی

فلم ’’ کے جی ایف ‘‘ دس جنوری کو سنیما کی زینت بنے گی
 فلم ’’ کے جی ایف ‘‘ دس جنوری کو سنیما کی زینت بنے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)بھارت کی علاقائی زبانوں میں بنائی گئی فلمیں رفتہ رفتہ بالی وڈ کی ہیوی بجٹ پروڈکشن فلموں کو بزنس کے ساتھ ساتھ پسندیدگی میں بھی مات دے رہی ہیں جن میں باہو بلی اور 2.0نمایاں ہیں حال ہی میں اس لسٹ میں ایک نئی ڈرامہ فلم ’’ کے جی ایف (KGF)‘‘ کا اضافہ ہوگیا ہے جس نے باکس آفس کمائی کی جنگ میں کنگ خان کی ’’ زیرو‘‘ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کئی ریکارڈ قائم کردئیے ہیں ۔ سپر سٹار یش اور سریندھی شیٹھی کی ہٹ جوڑی سے سجی اس فلم کو پاکستانی سنیماؤں میں ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے 10جنوری سے نمائش کیلئے پیش کیا جارہا ہے ۔
فلم کی کہانی انیس سو ساٹھ اور ستر کی دہائی میں بھارت کے جرائم پیشہ، سونے کے اسمگلرز اور انڈر ورلڈگروپس کی آپسی چپقلش اورلڑائیوں کا احاطہ کرتی ہے جو اقتدار اور طاقت کے حصول کیلئے ایک دوسرے کے خلاف برسر پیکار رہتے ہیں ۔ ’’ کے جی ایف (KGF)‘‘ کی ایک اور خاص بات تھری دیو فلم کے ایور گرین گیت ’’ گلی گلی میں پھرتا ہے ‘‘کا ری میکس ورژن ہے جسے آئٹم نمبر کی صورت شامل کرکے فلم میں خوبصورتی سے استعمال کیا گیا ہے ۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق ’’ کے جی ایف (KGF)‘‘پاکستان میں بھی معیاری فلموں کے شائقین کیلئے پیسہ وصول اینٹرٹینرثابت ہوگی۔

مزید :

کلچر -