سعدیہ جبار پروڈکشن" دلِ بے رحم "نشرہونے کیلئے تیار

سعدیہ جبار پروڈکشن" دلِ بے رحم "نشرہونے کیلئے تیار
 سعدیہ جبار پروڈکشن

  


لاہور(پ ر) معروف پروڈیوسر سعدیہ جبار کی نئی پروڈکشن "دلِ بے رحم" 8 جنوری سے اے پلس (APlus) انٹرٹینمنٹ پر نشر کیا جا رہا ہے۔اس ڈرامہ کی ہدایت کاری کے فرائض بشر مومن، خدا اور محبت سے شہرت پانے والے سید علی رضا عثمامہ نے دئیے جبکہ تحریر منصور سعید کی ہیں۔کہانی محبت میں رقابت اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے اتار چڑھاؤ پر مشتمل سنجیدہ کہانی ہے جس میں ایک شخص کی محبت کو دشمنی اور بدلے کی آگ میں جھونکتے اور دوسروں کی زندگیوں کو اسکی غلطیوں کی وجہ سے بربا د ہو تے دکھا یا گیا ہے۔ڈرامہ میں اداکاروں نے جوہر دکھائے جن میں سمینہ احمد، اسرا غزل، بہروز سبزواری، حنا بیات، فراز فاروقی، نجم کفایت، کرن بٹ، مریم نفیس کے ساتھ امر خان اور وہاج علی کی مرکزی جوڑی بھی پہلی دفعہ سکرین پر صلاحیتوں کو پیش کریں گے۔ سعدیہ جبار بہترین اور یادگار پروجیکٹس کی وجہ سے سرفہرت پروڈیوسرز میں شمار ہوتی ہیں،

انہوں نے ہر موضوع پر ڈرامائی تشکیل دی جس میں مشہور رومانوی 'فلم بالو ماہی اور عوام میں نہایت مقبول 'میرے بے وفاشامل ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے بی وی سی میڈیا کے اشتراک سے پہلی ویب سیریل 'شیملیس پروپوزل(Shameless Proposal) کا بھی اعلان کیا۔ اور اب دلِ بیرحم سے معروف پرو ڈیوسرکامیابی کی نئی بلندیوں کو چھونے کیلئے تیار ہیں۔

مزید : کلچر


loading...