پاکستانی فلم انڈسٹری کو زیادہ سرمایہ کاری کی ضرورت ،نیہا ملک

پاکستانی فلم انڈسٹری کو زیادہ سرمایہ کاری کی ضرورت ،نیہا ملک
 پاکستانی فلم انڈسٹری کو زیادہ سرمایہ کاری کی ضرورت ،نیہا ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل نیہا ملک نے کہا کہ نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسڑی کو بھی کوبھارتی انڈسڑی جیساآباد دیکھنا چاہتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی کسی بھی شعبے میں اگر محنت اور ایمانداری سے کام کر یں تو ان کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی اور میری یہ دلی خواہش ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسڑی بھی بھارت کی فلم انڈسڑی جیسی شاد آباد ہوجائے مگر اس کیلئے ہمیں سب سے زیادہ سر مایہ کار کی ضرورت ہے جس کے لئے شوبز سے وابستہ لوگوں کو آگے آنا ہوگا ۔نیہا ملک نے کہا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ بہت زیادہ ہے لیکن کوئی مناسب پلیٹ فارم موجود نہیں ہے جہاں اس ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کرکے ان کے فن میں مزید نکھار پیدا کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اب حالات اچھے ہیں۔
اور تسلسل کے ساتھ فلمیں بن رہی ہیں پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل انتہائی تابناک اور روشن ہے۔ایک سوال کے جواب میں نیہا ملک نے کہا کہ کہ ہمیں اپنے ڈراموں ،فلموں اور تھیٹر کے ذریعہ لوگوں تک ایک مثبت پیغام پہنچائیں کہ ہمیں اپنی اس ملک کی بہتری کے لئے کیا کچھ کرنا ہے، دنیا بھر میں پاکستانی ڈرامے ذوق وشوق سے دیکھے جاتے ہیں ۔

مزید :

کلچر -