کراچی: پی آئی اے کی پرواز3گھنٹے تاخیر کا شکار، مسافر پریشان

کراچی: پی آئی اے کی پرواز3گھنٹے تاخیر کا شکار، مسافر پریشان

کراچی(این این آئی) شہر قائد سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 300 تین گھنٹے تاخیر کے باعث طیارے میں سوار مسافروں سے احتجاج شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر قومی ایئرلائن کی پرواز تین گھنٹے تک تاخیر کا شکار رہی، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع نے بتایا کہ پرواز میں تاخیر طیارے میں فنی خرابی کے باعث ہوئی، طیارے میں سوار مسافروں نے انتظامیہ کی نااہلی کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 300 کا ای سی سسٹم بھی کام نہیں کررہا جس کے باعث طیارے میں حبس اور گرمی پیدا ہوگئی جس نے مسافروں کی حالت خراب کردی۔مسافروں کی عملے سے تکرار بھی ہوئی، مسافروں کا کہنا ہے کہ جہاز خراب ہوگیا ہے تو ہمیں لاؤنج میں منتقل کردیا جائے۔

پرواز تاخیر

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...