سنجوک سرائیکی کلچرل میلہ کا انعقاد کل ہوگا

سنجوک سرائیکی کلچرل میلہ کا انعقاد کل ہوگا

لاہور(فلم رپورٹر) سنجوک سرائیکی کلچرل میلہ کی انتظامی کمیٹی نے ایونٹ کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا۔ سنجوک سرائیکی کلچرل میلہ کل صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک,خوبصورت مقام چولستان ریزورٹ فیروز پور روڈ لاہور میں منعقد ہوگا۔میلہ میں سرائیکی کلچرمعروف سرائیکی گلوگاروں کی مدھر آوازوں سے سجا گیت رنگ مایہ ناز شعرا ء سے سجا سرائیکی مشاعرہ سرائیکی دیسی کھانے سرائیکی دستکاریاں،سرائیکی کتابیں تاریخ اور دیگر سرائیکی ثقافتی رنگ شامل ہوں گے۔

مزید : کلچر


loading...