سول ایو ی ایشن کے نان ٹیکنیکل ٹریڈ افسران، ملازمین کو 20فیصد خصوصی ماہانہ الاؤنس دینے کا فیصلہ

سول ایو ی ایشن کے نان ٹیکنیکل ٹریڈ افسران، ملازمین کو 20فیصد خصوصی ماہانہ ...

پشاور(آن لائن) سول ایو ی ایشن ( سی اے اے) کے نان ٹیکنیکل ٹریڈ سے تعلق رکھنے والے افسران اور ملازمین کو 20فیصد خصوصی ماہانہ الاؤنس دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ الاؤنس کی پہلی قسط کے سلسلے میں اکیس ماہ کا الاؤنس ائیر پورٹس ہیڈکوارٹر کے شعبہ ایچ آر ، ائیر پورٹس سروسز ویجلینس اور دیگر شعبہ جات کے ملازمین اور افسران کو ان کی بنیادی تنخواہ کے 20فیصد مساوی تقسیم کیا جائے گا۔ جبکہ دیگر دو اقساط جو 16.16ماہ پر مشتمل ہیں وہ آئندہ تین برسوں میں ادا کی جائیگی باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ ، چترال ائیر پورٹ ، ڈیرہ اسماعیل خان ائیر پورٹ ، بنوں ائیر پورٹ ، سوات ائیر پورٹ پر سی اے اے کے نان ٹیکنیکل ٹریڈ ملازمین اور افسران کو بیس فیصد خصوصی ماہانہ الاؤنس کی فراہمی رواں ہفتے سے شروع ہو جائیگی ۔

الاؤنس فیصلہ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...