شو میں پرفارم کرنے کیلئے بیرون ملک گئی تھی،سوھنی بلوچ
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وپرفارمر سوھنی بلوچ نے کہا ہے کہ میں ایک شو میں پرفارم کرنے کیلئے بیرون ملک گئی ہوئی تھی میرا دورہ انتہائی کامیاب رہا ۔سوھنی بلوچ نے کہا کہ سٹیج کے ساتھ ساتھ فلم اور ٹی وی میں بھی نام بناؤں گی ‘شوبز انڈسٹری کے ہر شعبے میں کامیابی کے ریکارڈ بنانے کیلئے تیارہوں ۔اگلے سپل میں ناز تھیٹر میں پیش کئے جانے والے ڈرامے میں پرفارم کروں گی ۔زندگی میں ہرطرح کے کردار ادارکرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں ،ٹی وی ،فلم کے پروڈیوسروں کو چاہیے کہ نئے ٹیلنٹ کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شوبز ایک مشکل شعبہ ہے لیکن اگر آپ محنت سے کام کر یں تو بہت سے مشکل کام بھی آسان ہوجاتے ہیں میں شوبز میں کسی کی مخالف نہیں ہوں تمام فنکاروں کے ساتھ ملکر کام کر نا چاہتی ہوں ۔
سٹیج کے ساتھ ساتھ فلم اور ٹی وی میں بھی نام بناؤں گی۔