اردوفلم ’’غرور‘‘کی افتتاحی تقریب باری سٹوڈیوز میں منعقد

Jan 05, 2019


لاہور(فلم رپورٹر)اردو فلم ’’غرور‘‘کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز باری سٹوڈیوز میں منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر انجم پرویز سمیت شوبزکے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔پاپا پروڈکشنز کے بینر تلے بنائی جانے والی اس فلم کے پروڈیوسر منصور اے خان،ڈائریکٹرخالد ملک اور سکرین پلے رائٹرشیخ ابراہیم ہیں جبکہ ’’غرور ‘‘کے نمایاں اداکاروں میں روز بٹ،حمیرا ناز ،نوید خان،نوشین بٹ،طاہر احمداورراکھا بھٹی شامل ہیں۔اس فلم کی شوٹنگ رواں ماہ کے آخر میں شروع کی جائے گی۔
فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے ہیروئن روز بٹ کا کہنا تھا کہ میرا کردار پاور فُل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہے۔’’غرور ‘‘کی کہانی روائتی ڈگر سے ہٹ کر منفرد اور اچھوتی ہے جو دیکھنے والوں کو یقیناً متاثر کرے گی۔ایک سوال کے جواب میں روز بٹ کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ کم م،گر معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔فلم میں کام کی پیشکش سکرپٹ پڑھنے کے بعد قبول کی تھی۔میں فضول پراجیکٹس میں کام کرکے اپنی توانائیاں ضائع نہیں کرتی۔

مزیدخبریں