بلال عباس خان ڈرامہ’’چیخ ‘‘میں منفی کردار میں نظر آئیں گے

بلال عباس خان ڈرامہ’’چیخ ‘‘میں منفی کردار میں نظر آئیں گے
 بلال عباس خان ڈرامہ’’چیخ ‘‘میں منفی کردار میں نظر آئیں گے

  


لاہور ( فلم رپورٹر) کل آن ایئرہونے والی ڈرامہ سیریل ’’چیخ ‘‘کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، معروف اداکار بلال عباس خان اس ڈرامے میں پہلی بار منفی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔بلال عباس خان اور صبا قمر کو لیکر مختلف بیانات زیر گردش تھے، جسے ڈرامے کے ٹیزر نے واضح کردیا ہے، اور ڈرامہ ایک الگ ہی نوعیت کی کہانی پر مشتمل ہے، اور کہانی میں ہم دیکھیں گے کہ دونوں ہی ہمہ گیر صلاحیتوں کے مالک اداکار منفی کردار میں نظر آئیں گے۔اس حوالے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بلال عباس خان کا کہنا تھاکہ سب سے ضروری ہے کہ ہراسگی کے مخالف کھڑے ہونا ۔

اور اس کے خلاف اپنی آواز کو بلند کرنا، ’’چیخ‘‘میں میرا کردار منفی اور انتہائی طاقتور اور مختلف ہے، مجھے اپنے کیریئر کے آغاز میں توقع نہیں تھی کہ صبا قمر اور بابر محمود جیسے بڑے ناموں کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پروجیکٹ کو سائن کرنے کی میرے نزدیک پہلی وجہ معاشرے میں اس قسم کے پے درپے واقعات کے خلاف آگاہی کو فروغ دینا ہے، ہم اپنے ارد گرد روز مرہ زندگی میں اس قسم کے واقعات روز سنتے ہیں ، ہمیں چاہیے کہ ایسے لوگوں کو چھپانے کے بجائے انہیں بے نقاب کریں تاکہ دوسرے اس کا نشانہ نہ بن پائیں ۔بلال عباس خان نے اپنے کیریئر میں پہلی بار اداکاری کا آغاز معروف ٹی وی سیریل "دم پخت"سے کیا اور جب سے اپنے مختلف مثبت کردار وں کے باعث وہ عوام میں مقبولیت حاصل کررہے ہیں، قربان جیسے مشہور ڈراے میں انھوں نے اقرا عزیز، او رنگریزہ میں سجل علی، اور بلا میں اشنا شاہ کے مقابلے میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

مزید : کلچر


loading...