کوہاٹ میں نیشنل سپورٹ پروگرام کے جعلی فارم کھلے عام تقسیم ہونے کا انکشاف

کوہاٹ میں نیشنل سپورٹ پروگرام کے جعلی فارم کھلے عام تقسیم ہونے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوہاٹ (آن لائن)کوہاٹ نیشنل انکم سپورٹ پروگرام کے جعلی فارم کھلے عام تقسیم ہونے لگے غریب سادہ لوح عوام کوورغلانے کیلئے ایجنٹ حضرات سادہ لوح خواتین وحضرات کودھوکہ دے کراپنی جیبیں گرم کرنے لگے فی فارم 100سے 300روپے میں فروخت عروج پر ہیں مقامی انتظامیہ بھی ٹس سے مس نہیں ہورہی اعلیٰ حکام اورضلعی انتظامیہ فوری سدباب کیلئے اقدامات کریں ، کوہاٹ کے عوامی وسماجی حلقو ں کا مطالبہ زورپکڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل انکم سپورٹ پروگرام کے جعلی فارم کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں کچھ مخصوص ایجنٹ سادہ لوح عوام کودونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جس سے مقامی سادہ لوح عوام کوورغلانے کیلئے فی فارم سو سے لیکرتین سو تک فروخت کرنے کادھندہ شروع کررکھاہے اورہرسادہ لوح انسان نیشنل انکم سپورٹ پروگرام میں شرکت کیلئے مختلف دفاتر کے چکرکاٹ رہے ہیں جوضلعی انتظامیہ اور تحقیقاتی اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ ،کمشنر،ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او کوہاٹ سمیت متعلقہ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ ہرپولیس اسٹیشن کومتحرک کرکے فی الفورسادہ لوح اورغریب عوام کوورغلانے اورلوٹنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔
انکشاف