اصغر خان کیس سے متعلق ایف آئی اے رپورٹ قطعی جھوٹی ،سعید غنی

اصغر خان کیس سے متعلق ایف آئی اے رپورٹ قطعی جھوٹی ،سعید غنی

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس کے حوالے سے ایف آئی اے کی رپورٹ قطعی طور پر جھوٹی اور ملزمان کو تحفظ دینے کے مترادف ہے۔ سلیکٹیڈ وزیراعظم عمران خان خود بھی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی حکومت کیخلاف سازش میں مصروف رہے ہیں اس لئے یہ کہنا درست ہوگا ایک سازشی نے دوسرے سازشیوں کو تحفظ دیا ہے۔ اصغر خان کا مقدمہ قومی خزانے سے رقم چوری کرکے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مخالفین میں تقسیم کرنے کی نشاندہی تھی۔اس مقدمے کی آزادانہ اور غیرجانبدارانہ تحقیقات یہ بات ثابت کرے گی کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا راستہ روکنے کیلئے کہاں کہاں اور کیسی کیسی سازشیں ہوتی رہیں؟ اصغر خان کیس ایسی سازش کا پردہ چاک کرنے کیلئے کافی ہے جو تمام سازشوں کی نانی ہے۔ ایف آئی اے کا یہ کہنا ثبوت نہیں ملا انتہائی غلط بیانی ہے، جس سے ایف آئی اے بے نقاب ہو چکی ہے۔

سعیدغنی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...