دوسرا ٹیسٹ، افریقی بیٹسمینوں نے پاکستانی باؤلرز کا بھرکس نکال دیا

دوسرا ٹیسٹ، افریقی بیٹسمینوں نے پاکستانی باؤلرز کا بھرکس نکال دیا

کیپ ٹاؤن(فہیم شبیر سے)جنوبی افریقہ کی پاکستان کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بیٹنگ جاری ہے۔ جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملہ اور تھیونس ڈی بریون نے 123 رنز سے دوسرے روز کھیل کا آغاز کیا تو آملہ اپنے انفرادی اسکور میں کوئی اضافہ کیے بغیر 24 رنز پر محمد عباس کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔جس کے بعد ڈی بریون اور کپتان فاف ڈپلوسی نے چوتھی وکٹ پر اسکور کو آگے بڑھایا اور ٹیم کا مجموعہ 149 تک پہنچا تو ڈی بریون کی اننگز بھی اختتام پذیر ہوئی انہیں شاہین شاہ نے آؤٹ کیا۔باووما بھی 75کے انفرادی سکور پر شاہین کی گیند پر پوہلین چلتے بنے۔کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے گزشتہ روز ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو پاکستان کی پوری ٹیم 177 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور دن کے اختتام تک میزبان ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے تھے۔پروٹیز اوپننگ بلے باز ایڈن مرکرم 78 اور ڈین ایلگر 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور شان مسعود نے دونوں کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔یاد رہے کہ جنوبی افریقا نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دی تھی جس کے بعد میزبان ٹیم کو تین میچز پر مشتمل سیریز میں 0۔1 کی برتری حاصل ہے۔پاکستان نے آج تک جنوبی افریقا کی سرزمین پر کوئی سیریز نہیں جیتی اور کیپ ٹاؤن میں پاکستان کا ریکارڈ بھی کچھ اچھا نہیں، اس گراؤنڈ پر دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ سیریز ہوئیں اور تینوں میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو شکست دی۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کیپ ٹاؤن میں کھیلا جارہا ہے جس میں گرین کیپس کے بیٹنگ لائن ایک بار پھر حریف بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 177 رنز پر ڈھیر ہوگئی، سرفراز احمد 56 اور شان مسعود 44 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اولیویئر نے 4، اسٹین 3، رباڈا نے 2 اور فلینڈر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی پہلی اننگز کے جواب میں پروٹیز بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، ایلگر20، مرکرم 78، ہاشم آملہ 24 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔واضح رہے جنوبی افریقہ کو پاکستان کے خلاف 3 میچوں کی سیریز میں 0۔1 کی برتری حاصل ہے۔3

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...