جنوبی افریقہ میں بلے بازوں کا فلاپ شو،فواد عالم نے پھر اپنی سلیکشن کا سوال اٹھا دیا
کراچی (آئی این پی)جنوبی افریقہ میں پاکستانی بلے بازوں کی ناقص پرفارمنس پر فواد عالم کا سلیکٹرز کو اپنی طرف متوجہ کرنے کا موقع مل گیا،اب تو مصباح الحق اور یونس خان بھی ریٹائر ہوگئے۔دیار غیر میں مڈل آڈر بری طرح فیل ہونے کے بعد فواد عالم نے سلیکٹرز کو متوجہ کرتے ہوئے اپنی سلیکشن پر سوال اٹھادیا۔بائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بلے باز کا کہنا ہے کہ پہلے کہا جاتا تھا یونس خان اور مصباح الحق کی وجہ سے جگہ نہیں بنتی اب تو وہ بھی ٹیم میں نہیں ہیں۔فواد عالم نے کہا کہ سلیکٹ نہ ہونے کا جواب سلیکٹرز کے پاس ہے۔واضع رہے کہ ڈومیسٹک میں رنز کے انبار لگانے والے فواد عالم گذشتہ کئی سالوں سے نظرانداز ہورہے ہیں۔