مینز بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں آج دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

مینز بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں آج دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

پرتھ(اے پی پی) مینز بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں (آج) ہفتہ کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے۔ لیگ میں (آج) ہفتہ کو پہلا میچ میلبورن سٹارز اور سڈنی تھنڈرز کی ٹیموں کے درمیان کاررارا کے مقام پر کھیلا جائیگا۔ دوسرا میچ پرتھ سکارچرز اور برسبین ہیٹ کی ٹیموں کے درمیان پرتھ کے مقام پر کھیلا جائیگا۔ واضح رہے کہ لیگ میں دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی مختلف ٹیموں کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کے لئے کوشش کریگی۔ 17 فروری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ، ہوبارٹ ہریکنز، میلبورن رینی گیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچرز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈر ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی۔

لیگ میں فائنل سمیت مجموعی طور پر 59 میچز کھیلے جائیں گے اور ہر ٹیم 14 میچز کھیلے گی۔ واضح رہے کہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 17 فروری کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...