سٹار فٹبالر کاکا اور لوئیس فیگو 10 جنوری کو پاکستان پہنچیں گے

سٹار فٹبالر کاکا اور لوئیس فیگو 10 جنوری کو پاکستان پہنچیں گے
 سٹار فٹبالر کاکا اور لوئیس فیگو 10 جنوری کو پاکستان پہنچیں گے

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)فٹبال کے دو عالمی سٹار کاکا اور لوئیس فیگو آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔برازیل کے کاکا اور پرتگال کے سابق کپتان لوئیس فیگو 10 جنوری کو پاکستان پہنچیں گے جس کے بعد وہ کراچی اور لاہور میں مداحوں سے ملیں گے اور ورلڈ سوکر اسٹارز کا افتتاح بھی اعلان کریں گے۔ورلڈ سوکر سٹارز کے دو میچز 26 اور 29 اپریل کو کراچی اور لاہور میں ہوں گے جس میں فیگو اور کاکا کے علاوہ دیگر سپر سٹار فٹبالرز بھی ایکشن میں ہوں گے۔کاکا کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان آنے کے لیے کافی خوش ہیں وہ یہاں آکر فٹبال کا نیا ٹیلنٹ بھی تلاش کریں گے جب کہ فیگو کا کہنا ہے کہ وہ پہلی بار پاکستان آئیں گے، امید ہے کہ 22 کروڑ والی آبادی والے ملک میں فٹبال کا اچھا ٹیلنٹ ملے گا۔ کھلاڑیوں کو پاکستان بلانے والے ادارے ٹچ اسکائی گروپ کے سی ای او کنور احمر کا کہنا ہے کہ دورے سے پوری دنیا میں پاکستان کی مثبت امیج جائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...