ویمنز بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں آج دو میچ کھیلے جائینگے

ویمنز بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں آج دو میچ کھیلے جائینگے

برسبین(اے پی پی) ویمنز بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں (آج) ہفتہ کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ویمنز بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور شائقین کرکٹ کو اچھے میچ دیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔ لیگ میں (آج) ہفتہ کو کھیلے جانے والا 42 واں میچ سڈنی تھنڈر اور میلبورن سٹارز کی ٹیموں کے درمیان سڈنی کے مقام پر کھیلا جائیگا جبکہ آج کا دوسرا اور لیگ کا 43واں میچ برسبین ہیٹ اور ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔

واضح رہے کہ لیگ میں فائنل سمیت 59 میچز کھیلے جائینگے۔ لیگ کے دونوں سیمی فائنلز 19 جنوری کو کھیلے جائینگے جبکہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 26 جنوری کو کھیلا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...