دوستانہ میچ،او جی ڈی سی ایل کرکٹ ٹیم کی میڈیا الیون کو شکست
لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل ) کی کرکٹ ٹیم نے اسلام آبا ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے مقررہ اوورز کے ایک کرکٹ میچ میں میڈیا الیون کرکٹ ٹیم کو 66 رنز سے شکست دیدی۔ چوہدری سرور خان وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل اس میچ کے مہمان خصوصی تھے۔جبکہ زاہد میر ایم ڈی سی ای او ، او جی ڈی سی ایل ، کمپنی کے اعلی افسران و ملازمین ، سی بی اے یونین کے عہدیداران کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں کی ایک کثیر تعداد نے یہ میچ دیکھا اور کھیل سے محظوظ ہوئے ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ ایک صحت مند قوم ہی بہتر طور پر ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔ انہوں نے او جی ڈی سی ایل کی ٹیم کے شاندار کھیل کی تعریف کی اور میچ جیتنے پر مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ محنت و لگن انسان کو ہر شعبے میں ترقی کی بلندیوں پر لے جاتا ہے ۔ جس سے ملک اور ادارے کا نام روشن ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل کے کھلاڑی اپنی ذات کے لئے نہیں بلکہ ٹیم اور ادارے کی نیک نامی کے کھیلے ۔ انہوں نے میڈیا الیون کو بھی اچھا کھیل کھیلنے پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر ایم ڈی او جی ڈی سی ایل زاہد میر نے کہا کہ ہم ادارے میں کھیل کی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہتے ہیں ۔ جس سے یقینی طور پر ملازمین کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہو گا ۔ انہوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور شاندار کھیل پیش کرنے پر مبارکباد دی۔او جی ڈی سی ایل اور میڈیا الیون کے مابین میچ کے انعقاد کا سہرا سکندر علی شیخ ، مینجر ایکسٹرنل کمیونیکشن او جی ڈی سی ایل اور چوہدری مدثر میڈیا الیون کے روح و رواں کو جاتا ہے جنکی کاوشوں سے اس میچ کا نعقاد ممکن ہوا ۔ میڈیا الیون کی جانب سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر طارق چوہدری ، جنرل سیکرٹری شکیل انجم نے بھی یہ میچ دیکھا ۔آخر میں وفاقی وزپر پٹرولیم نے او جی ڈی سی ایل کی فاتح کرکٹ ٹیم کو ٹرافی دی اور میڈیا الیون کو بھی یادگاری ٹرافی دی گئی ۔ جبکہ دیگر مختلف کھلاڑیوں کو شاندار کھیل پیش کرنے پرشیلڈز اور ٹرافیاں دی گئیں۔